Site icon Meritnews

سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو ایران کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کر دی

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی پرچم بردار ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 2 فلپائنی ارکان ہلاک ہوئے۔

سعودی عرب نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی بحری آمدورفت کے تحفظ پر زور دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اردن، بحرین اور کویت کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی بھی مذمت کی اور تینوں ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں ریاض نے کہا کہ وہ اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ان ممالک کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی فوری طور پر روکنے، بین الاقوامی بحری جہازوں کی سلامتی یقینی بنانے اور عالمی توانائی کی فراہمی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ریاستوں کی خودمختاری، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

Exit mobile version