Site icon Meritnews

صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں اہم ملاقات کی جس میں اہم ملکی معاملات زیر بحث آئے۔
ذرائع کے مطابق ون آن ون بات چیت تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے مختلف قومی معاملات بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Exit mobile version