
امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ معاہدے کے تحت امریکا نے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل کا معاہدہ طے کرنے کا اعلان کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ میری ہدایت پر وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ طے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ امریکا کے تیل کے ذخائر کو دوگنا سے بھی زیادہ کر دے گا، تیل کی رسد میں نمایاں اضافہ کرے گا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔
اپنے بیان میں ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے وینزویلا کو بڑی کامیابی اور خوشحالی کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی اور امریکا اور وینزویلا کے درمیان پہلے سے بہتر ہوتے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
17 مناظر