مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
سپیکر اسمبلی نے قانون ساز اسمبلی کے قائد ایوان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
نتائج کے مطابق ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی 30 ووٹ لے کر وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے، پیپلزپارٹی کے سردار مختار احمد خان نے 14 ووٹ لئے، جبکہ لیگی رہنما شاہ غلام قادر اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی کے علاوہ ایوان میں موجود 44 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
خیال رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
بیرسٹر افتخار گیلانی پہلی بار 2011 میں منتخب ہو کر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔
