• چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

    چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔
    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، بعدازاں تفصیلی ملاقات بھی ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران میں تنازع کے پرامن حل کیلئے کوششوں پر توجہ دیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، فیلڈ مارشل کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر بات ہوگی۔

    29 مناظر