Site icon Meritnews

مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل

مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل ہوگیا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوپہر کے اوقات میں بادل برسنے کے امکانات ہیں، جبکہ شہر میں آئندہ دو روز کے دوران موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

Exit mobile version