• سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 49 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 12 شرپسند جب کہ بلوچستان کے مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور کے اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 37 دہشتگرد جہنم واصل کیے۔

    اِسی طرح دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا، برآمد کیے گئے اسلحے اور دھماکا خیز مواد کو مزید تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

    مزید برآں سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ دہشتگردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

    30 مناظر