
جڑواں شہروں میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ
جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 61، شمس آباد میں 51، بوکرہ میں 36، پیرودھائی میں 29، گوالمنڈی میں 26 جبکہ نیو کٹاریاں میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر 11 فٹ ہے، نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں عملہ اور ہیوی مشینری موجود ہے، جبکہ اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
موسمی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کرتے ہوئے نالے کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایات دی ہیں۔
9 مناظر