Site icon Meritnews

پاکستان بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کا عالمی نیٹ ورک چلانے کا معاملہ سامنے آنے پر حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے ماتحت کام کرے گی اور کال سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل روزانہ کی بنیاد پر وزراتِ داخلہ کو دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹاسک فورس بھتہ خوری، بلیک میلنگ، گیمبلنگ اور سکیمنگ کی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں قائم کال سینٹرز کی بھی فہرست مرتب کر لی گئی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سے ایک غیر قانونی کال سینٹر سے 284 غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Exit mobile version