
پاکستان , شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
آرمی چیف نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا، مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کی ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
32 مناظر