Site icon Meritnews

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کے لئے دعوت دیتا ہوں، حکومت اپوزیشن سے بامقصد بات چیت کیلئے تیار ہے، ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اب اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی تعمیری مذاکرات کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے، وزیر پٹرولیم کی کاوشوں سے پٹرول کی قیمت میں 32 روپے کمی کی گئی، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوئے، مشکل معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کئی ممالک میں ری فنائنری اور کیمیکل پلانٹس بند ہیں، پاکستان توانائی درآمد کرنے والا ملک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل تاجر برادری کی مشاورت سے کاروبار کیلئے ایپ لانچ کی گئی، گوگل کا وفد پاکستان آیا ہوا ہے، اس سے بھی ملاقات ہوئی۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2026 میں ترمیم کی منظوری دی، کابینہ نے وزارت بین الصوبائی روابط کی سفارش پر نیشنل ایڈولیسینٹ اینڈ یوتھ پالیسی کی اصولی منظوری بھی دی۔

Exit mobile version