• شامی وزیر خارجہ 19 سال بعد پاکستان پہنچ گئے

    شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
    شامی وزیر خارجہ اسعد حسن دفتر خارجہ پہنچے تو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شام کے وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ کے دورہ کے دوران باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

    خیال رہے کہ شام سے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ 2007 کے بعد پہلا دورہ ہے، 2007 میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    25 مناظر