ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیلفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں نے سفارتی رجحانات پر بھی آرا کا تبادلہ کیا اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مختلف زاویوں پر بھی بات چیت کی گئی، دوطرفہ مشاورت اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں اور باہمی مشاورت و تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
