Site icon Meritnews

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر انتخابات اور نئے صوبوں کے معاملے پر اپنا مؤقف پارلیمان میں بھرپور انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئندہ دو روز کے دوران قومی اسمبلی سے خطاب کرسکتے ہیں، جس میں وہ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق پارٹی کے تحفظات اور مبینہ دھاندلی کے معاملے پر بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی، پارٹی کے پارلیمنٹیرینز ایوان میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اظہار خیال کریں گے اور پارٹی کا مؤقف سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے خطاب میں آزاد کشمیر انتخابات، پارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت سے مذاکرات اور نئے صوبوں کے معاملے پر تفصیلی اظہار خیال کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version