• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پٹرول کی قیمت دیگر تیل درآمدی ممالک کی نسبت سب سے کم ہے: وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا کو مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دیگر تیل درآمدی ممالک کی نسبت سب سے کم ہے۔ 3ماہ میں تیل کی قیمتیں دگنی ہوگئیں، عوام کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، 5سال بعد فیصلہ ہوگا، کیا ملک میں غربت کم ہوئی، حکومتی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوا، دس سال میں دس ڈیم بنائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زچہ و بچہ اسپتالوں کی دور افتادہ علاقوں میں بہت ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر صحت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حکومت اگر علاج کی سہولت نہ دے سکے تو یہ شرمناک ہے، ہر حکومت کی اپنی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، ساری ترقی تھوڑے سے علاقے میں ہوئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش بھی ہم سے آگے نکل گیا، 2 خاندانوں کی وجہ سے ہمارا ملک بنگلادیش سے بھی پیچھے چلا گیا، 2 خاندانوں نے ملک کو معاشی طور پر بے حد کمزور کر دیا، ہمیں بار بار کہا گیا کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا، 2018 میں خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دی، خیبرپختونخوا کی تاریخ ہے کبھی ایک پارٹی کو دوسری بار حکومت نہیں دیتے، ہم نے خیبرپختونخوا میں لوگوں کے حالات بہتر کیے، سیاحت کو فروغ دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار تنقید کرنیوالوں کو بتائیں ہم 3 سال نہیں، 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے، عوام 5 سال بعد ہماری کارکردگی دیکھیں، پہلی بار ہماری حکومت طویل المدتی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں چلنے والی 3 شوگر ملز کو بند کر دیا گیا، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئیں، پتا چلا جولائی سے شوگر ملز نے اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے پر ذخیرہ اندوزوں نے چینی ذخیرہ کرنا شروع کر دی، کسی بھی مہذب معاشرے میں ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہے۔

    68 مناظر