• رہبر سکول آف لا میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا

    رہبر سکول آف لا میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا

    14اگست ہماری قومی تاریخ کا اہم دن ہے پرنسپل ملک عامر اعوان ایڈوکیٹ

    رینالہ خورد(اعجازطاہرقادری) رہبر سکول آف لا میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل ایڈوکیٹ ملک عامر اعوان، ایڈووکیٹ ندیم اسلام، ایڈووکیٹ ارشیان کرامت، پروفیسر رضوان رومی، وائس پرنسپل ایڈووکیٹ مس منزہ ، مس عائشہ، مس ریحانہ، ایڈووکیٹ مس میمونہ , اور مس صائہ سمیت کالج کے جملہ سٹاف نے شرکت کی۔
    تقریب کے دوران پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان سے اپنی محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
    اس موقع پر پرنسپل رہبر سکول آف لا ملک عامر اعوان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو ہمیں اپنے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر کرنا اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے اور تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ حب الوطنی، قانون کی پاسداری، نظم و ضبط اور قومی ذمہ داریوں کا شعور بھی دیں۔ ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ملک عامر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ رہبر سکول آف لا طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں قومی شعور اور مثبت سوچ اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی، جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ یومِ آزادی کا جشن بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

    40 مناظر