
محسن نقوی کا این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی زیرِ تعمیر عمارت کا اچانک دورہ کیا، جہاں اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کی سست رفتاری اور مزدوروں کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر عمارت میں صرف ایک مزدور کام میں مصروف تھا۔
اس موقع پر مزدور نے بتایا کہ منصوبے پر 9 افراد کام کرتے ہیں تاہم گزشتہ چند روز سے کام رکا ہوا ہے۔
محسن نقوی نے منصوبے پر پیشرفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کی رفتار فوری طور پر تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اچانک دورے کا مقصد منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا، تاہم کام کی رفتار تسلی بخش نہ ہونے پر افسوس ہوا، انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
12 مناظر