
پاکستانیوں کی اکثریت ملک کے مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہے: رپورٹ
مشعل پاکستان نے پاکستان ٹرانسپیرنسی رپورٹ 2026 جاری کردی، جس میں ریاستی و حکومتی سطح پر شفافیت، احتساب، اداروں پر عوامی اعتماد اور معلومات کے ذرائع سے متعلق شہریوں کی رائے کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے 2 ہزار افراد کی رائے حاصل کی گئی، سروے میں 45 فیصد رائے دہندگان کی عمر 18 سے 25 سال، جبکہ 35 فیصد کی عمر 26 سے 35 سال کے درمیان تھی، تعلیمی اعتبار سے 67 فیصد رائے دہندگان گریجویٹس، 32 فیصد ماسٹرز اور ایک فیصد پی ایچ ڈی تھے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احتساب کا جامع نظام موجود ہے اور شہریوں کے معلومات تک رسائی کے حق کے لیے وفاق اور چاروں صوبوں میں قوانین نافذ ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آڈیٹر جنرل کی سالانہ رپورٹس کی بنیاد پر اداروں اور محکموں کا مفصل مواخذہ کرتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنے 29 ذیلی دفاتر کے ذریعے 683 آڈٹ مکمل کیے، جن کے دوران 224 ارب روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں، بڑے ریگولیٹری ادارے بھی باقاعدگی سے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹس جاری کر رہے ہیں، اس حوالے سے سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر، نیپرا، نیب، آڈیٹر جنرل پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نمایاں اداروں میں شامل ہیں۔
9 مناظر