Site icon Meritnews

کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل

بلوچستان سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث ایک روز کیلئے معطل کر دی گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، مسافروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

Exit mobile version