Site icon Meritnews

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات اور مجموعی معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ ملک کی سکیورٹی صورتِ حال اور امن و امان سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ ارکان کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے اور معاہدے کے اہم نکات، اس کی علاقائی اہمیت اور پاکستان کے لیے اس کے ممکنہ اثرات پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں دیگر اہم امور، حکومتی معاملات اور قومی پالیسی سے متعلق معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کرے گی۔

Exit mobile version