Site icon Meritnews

ٹریلین ڈالر اکانومی مشن: حکومت کا 12 اگست کو ’ویژن پاکستان 2047‘ لانچ کرنے کا فیصلہ

ٹریلین ڈالر اکانومی کے ہدف کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے حکومت نے 12 اگست کو ’ویژن پاکستان 2047‘ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ’ویژن پاکستان 2047‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کریں گے، جس کے تحت ملکی معیشت، ترقی اور مستحکم معاشی گروتھ کیلئے طویل المدتی پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ویژن پاکستان 2047 کے تحت نوجوان نسل کو مستحکم معاشی ترقی، خوشحالی اور انوویشن کے مواقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی پروگرام بھی شامل کئے جائیں گے۔

حکومت نے وزارت منصوبہ بندی کے اڑان پاکستان پلان کو بھی ویژن پاکستان 2047 کے مطابق تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور متعلقہ اداروں سے ویژن پاکستان 2047 کیلئے اہداف طلب کر لئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویژن پاکستان 2047 کیلئے تمام وزارتوں کو سٹریٹجک اہداف، اصلاحات اور طویل المدتی ترقیاتی ایجنڈا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ نیشنل ڈویلپمنٹ، اکنامک ٹرانسفارمیشن، ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی سے متعلق اہداف بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

ویژن پاکستان 2047 میں موسمیاتی پائیداری اور گورننس ریفارمز جیسے اہم شعبوں کے اہداف بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version