• آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ

    آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پنڈال سنج گیا، ضلع باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی حلقوں میں ایل اے 14، ایل اے 15، ایل اے 16 اور ایل اے 17 شامل ہیں، جہاں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تیسرے مرحلے کے الیکشن میں کل 82 امیدوار میدان میں ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پونچھ اور سدھنوتی کے حلقوں میں انتخابات مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی تھی، جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 سیٹوں پر میدان مارا، جبکہ دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخاب ہوا، جن میں سے مسلم لیگ (ن) 15 اور پیپلز پارٹی 6 نشستوں پر کامیاب قرار پائی۔

    29 مناظر