Site icon Meritnews

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا اچانک دورہ کیا اور ایئرپورٹ پر مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے پراسیس بارے پوچھا۔

انہوں نے مسافروں سے بھی امیگریشن پراسیس کے وقت بارے دریافت کیا، مسافروں نے کہا کہ امیگریشن میں 30 منٹ میں لگے، مسافروں کی امیگریشن کیلئے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں۔

محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مسافروں کو امیگریشن کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی اور امیگریشن پراسیس کو تیز کرنے کیلئے ایئرپورٹ پر تمام کاؤنٹرز اوپن رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کاؤنٹرز اوپن ہونے سے امیگریشن میں تاخیر نہیں ہوگی اور مسافروں کو سہولت ملے گی۔

ایک مسافر کی ایجنٹ کی جانب سے رقم لینے کی شکایت پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے موقع پر ہی نوٹس لیتے ہوئے کیس ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سپرد کر دیا اور ایجنٹ کی گرفتاری کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ نامکمل سفری دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، جدید ٹیکنالوجی سے امیگریشن میں آسان ہوئی ہے اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، مکمل سفری دستاویزات والے کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا۔

Exit mobile version