
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں، وزیراعظم کا اظہارِ تعزیت
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔
بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آپ سب سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ اللہ ہماری والدہ كوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں، نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 4.00 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، اس مشکل گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
9 مناظر