Site icon Meritnews

اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر متفقہ اور مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کے علاوہ اسحاق ڈار مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لئے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Exit mobile version