• کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ اب ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری کا طنز

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھائی ماننا پڑے گا، کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔

    اس سے قبل انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟

    وزیر اطلاعات پنجاب نے بلاول بھٹو کے بیان پر مسکرانے والے سٹیکرز بھی شیئر کئے تھے۔

    10 مناظر