Site icon Meritnews

مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکانِ صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور حلقے کو درپیش عوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو خوشاب میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر مریم نواز شریف نے ان مسائل کے فوری اور مؤثر حل کی یقین دہانی کرائی۔

ارکانِ صوبائی اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے خوشاب میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے کے اقدام کو بھی سراہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت پورے ملک اور آزاد جموں و کشمیر کی مقبول ترین عوامی جماعت ہے، قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج تمام صوبوں سے یہ آواز آتی ہے کہ پنجاب امن و امان سمیت ہر شعبے میں سب سے بہتر ہے۔

Exit mobile version