Site icon Meritnews

پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست

حکومت نے چین کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی چینی حکام کے ساتھ ری فنانسنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، شرائط و ضوابط جلد فائنل ہونے پر یہ رقم رواں ماہ کے دوران ہی دوبارہ موصول ہو جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رقم جلد موصول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا، گزشتہ ماہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر ادائیگیاں کی گئی جس میں 1.3 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض اتارا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال مرکزی بینک تقریبا 7 ارب ڈالر سے زائد انٹربینک مارکیٹ سے خریداری کی توقع رکھتا ہے، انٹربینک سے خریدے ڈالرز بیرونی ادائیگیوں کیلئے اور زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے استعمال ہوں گے۔

Exit mobile version