• جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر 7 اگست کو فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا

    سپریم کورٹ کی معزز جج جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی عدالتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔
    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 7 اگست کو صبح ساڑھے 10 بجے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوگا۔

    فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور قانونی برادری کے دیگر نمائندے شرکت کریں گے اور جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی، قانونی اور عوامی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

    11 مناظر