آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، مظفرآباد ڈویژن کے تمام حلقوں میں پولنگ شام 6 بجے تک پرامن انداز میں جاری رہی، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے باعث حلقے کے تمام 196 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔
ابتدائی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی بھی چند حلقوں میں کامیابی اور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔
