• وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس

    وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس کو ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔
    وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ن لیگی شرپسند عناصر نے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کر کے ناقابلِ برداشت حرکت کی۔

    سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیئر بخاری نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن میں مخالفین کو شکست واضح نظر آرہی ہے۔

    نیئر بخاری نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ ریاست کے آئینی عہدے پر حملہ ہے، حملہ آور مجرمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کا نفاذ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھونس اور دباؤ سے گھبرانے والی نہیں ہے، مظفرآباد میں ووٹرز کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

    نیئر بخاری نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہیں دفن ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاخوف حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی ضمانت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو درجنوں شکایات جمع کرائی ہیں۔

    8 مناظر