• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • دو خاندانوں سے ذاتی لڑائی نہیں، کرپشن کیخلاف لڑ رہا ہوں: وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں سے ذاتی لڑائی نہیں، کرپشن کے خلاف لڑ رہا ہوں، اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کا مطلب ان کی لوٹ مار کو تسلیم کرنا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے کہتے ہیں اپوزیشن لیڈرسے ہاتھ نہیں ملاتا، اس سے ہاتھ ملانے کا مطلب اس کی کرپشن کوتسلیم کرنا ہے، انگلینڈ میں اگرکسی پرالزام لگ جائے تومجال ہے وہ شخص پارلیمنٹ میں گھس جائے، پاکستان میں ایسا تصورہی نہیں ، یہاں پر اربوں کی کرپشن کرتے ہیں اور اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں۔ مغرب کی پارلیمنٹ میں ہماری سینیٹ کی طرح تو پیسے نہیں چلتے؟ ان کا اخلاقیات کا معیار بہت بلند ہے، میں کرپشن کے خلاف لڑتا ہوں، کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح نیچے گرا ہے، میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ان دوخاندانوں سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ ان سے دوستیاں ہوتی تھیں۔ جب قوم اچھے، برے کی تمیز ختم کر دے تو ختم ہوجاتی ہیں، جب برے کو برا نہ کہیں اسے تسلیم کرلیں مطلب زوال شروع ہوگیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی ہے، عمران خان ہمارے نبی دنیا کے عظیم رول ماڈل تھے، ہمیں بچوں کو بل گیٹس کے بارے میں بتانے کے بجائے دنیا کے عظیم لیڈر کے بارے میں بتانا ہو گا۔ سوشل میڈیا ایک نئی چیزآئی ہے جو کہ ایک یلغارہے، نئی جنریشن کو صحیح راستہ دینا سکالرز کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، سکالرزراستہ بھول جائیں تومعاشرے کونقصان ہوتا ہے۔ سکالرز کی پوری طرح مدد کریں گے، دانشوروں کی اہمیت کم ہونے سے تہذیبیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں، آج کے پاکستان میں سکالرزکی بہت ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کی بہترتربیت کرنا ہوگی۔ اللہ نے انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا۔

    67 مناظر