Site icon Meritnews

عمران خان کی بہن نورین نیازی کی ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کے درج مقدمے میں بڑا ریلیف دے دیا۔
عدالت نے نورین نیازی کی ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے سے قبل انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

وکیل نے استدعا کی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نورین نیازی کو ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت فراہم کر دی اور ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

Exit mobile version