
فیصل آباد: مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بھائی جاں بحق، ماں اور بیٹا شدید زخمی
فیصل آباد کے علاقے تلیانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بھائی جاں بحق جبکہ ماں اور کمسن بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق بچوں میں 5 سالہ سبحان اور 6 ماہ کا رضوان شامل ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 6 سالہ احمد اور اسکی والدہ رضوانہ شامل ہے، زخمیوں کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
13 مناظر