Site icon Meritnews

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمانی حدود میں واقع بحری راستے کے ایک حصے کا کنٹرول بھی ایران کے پاس ہونا چاہئے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمان نے تجویز دی تھی کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستے کو دونوں ممالک کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کیا جائے جس کے تحت 50 فیصد راستہ ایرانی اور 50 فیصد عمانی علاقائی پانیوں میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق بحری جہاز ایرانی پانیوں سے داخل ہو کر عمانی پانیوں سے گزریں گے۔ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بحری گزرگاہ کا وہ حصہ جو ایرانی پانیوں میں واقع ہے اس کا انتظام ایران کرے گا۔

کاظم غریب آبادی کا مزید کہنا تھا کہ عمانی پانیوں میں موجود راستے کے ایک حصے کا کنٹرول بھی ایران کے سپرد کیا جائے، اگر عمان نے ایران کی تجویز قبول نہ کی تو آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

Exit mobile version