Site icon Meritnews

سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے

سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی، ایران نواز گروپوں نے سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

اس سے پہلے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، عراق سے داغے گئے متعدد ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

سینٹ کام کی عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق
ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں جن میں ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے، ایران نواز گروہوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔

Exit mobile version