Site icon Meritnews

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کی سب سے بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 4500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا۔

بعد میں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 7 نفسیاتی حدیں پار کرگیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 1 سو پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 77 ہزار 2 سو کی حد پار کرگیا۔

اس کے بعد مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ کے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹ کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب مارکیٹ میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس 3.50 فیصد اور کے ایس ای 30 انڈیکس 3.82 فیصد بڑھ کر ٹریڈ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔

Exit mobile version