• لاہور میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    ملک میں بادلوں کی دھواں دھار اننگز، لاہور میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوتی رہی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
    کراچی میں بھی بادل برستے رہے، گلشن اقبال، صدر، محمود آباد، ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی، لیاری، گلشن حدید، گڈاپ، گرو مندر، جمشید روڈ، بلدیہ، نیول کالونی، مواچھ گوٹھ میں بھی رم جھم ہوئی۔

    بارش کی بوندیں پڑتے ہی کے الیکٹرک کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد جاں بحق، 54 زخمی ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے 23 جولائی تک مجموعی طور پر 81 افراد جان کی بازی ہار گئے، 241 افراد زخمی ہوئے۔

    14 مناظر