
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا انعام یوسف زئی مستعفی
خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دیا ہے۔
اپنے استعفے میں انعام یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ اب یہ ذمہ داری مزید نہیں نبھا سکتے، اسی لیے انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
16 مناظر