
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران
ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری کمان نے خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ یہ حملہ جلد ہوگا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی اس حملے کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کر سکیں گے۔
23 مناظر