Site icon Meritnews

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج اہم اجلاس بلا لیا، حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھ دیئے، مطالبات میں کہا گیا کہ پرافٹ مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے کیا جائے۔

مطالبے میں مزید کہا گیا کہ آئل کمپنیوں کا پٹرولیم ڈیلرز کیلئے عائد کردہ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار یا 15 دن میں تبدیل کی جائیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا نے تینوں مطالبات پر 7 روز کی مہلت مانگ لی۔

Exit mobile version