
پاکستان کھیلوں کی طاقت کے ذریعے اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے: عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال تیار کرنے والا پاکستان کھیلوں کی طاقت کے ذریعے اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے یوتھ آفس اور فیفا کے اشتراک سے منعقدہ تقریب “ون ورلڈ، ون گیم، ون گول: نوجوانوں کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے فٹبال بطور محرک” میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
تقریب میں نوجوانوں کی ذہنی صحت، سماجی ہم آہنگی اور عالمی یکجہتی کے فروغ میں کھیلوں، خصوصاً فٹبال، کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹبال تیار کرنے والا پاکستان کھیلوں کی طاقت کے ذریعے دنیا بھر کی اقوام کو جوڑنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
8 مناظر