• سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ہلاک

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب خارجی خالد عرف کمانڈر کو ہلاک کردیا۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق خارجی نے گھیرے میں آنے پر ہتھیار ڈالنے کی متعدد بار پکار کے باوجود سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی کے دوران خارجی ہلاک کردیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شہید کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دیگر مقدمات میں ملوث تھا، جبکہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا۔

    حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، ہینڈ گرینیڈ اور سمارٹ فون برآمد کرلیے گئے ہیں، برآمد شدہ سامان فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی۔

    7 مناظر