• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پٹرول مزید مہنگا ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے قیمتیں بڑھانے کا اشارہ دیدیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے، قیمت میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا ورنہ خسارہ بڑھ جائے گا۔ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ہم 120 ارب روپے کا پیکیج لیکر آ رہے ہیں جس سے 13 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے
    قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتصادی اشاریےدرست سمت کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ہم ایک پیکیج لے کر آ رہے ہیں، یہ پیکیج 120 ارب رپے کا ہے جس سے 13 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، 6 ماہ تک پیکیج سے گھی، آٹا دال کی قیمت میں 30 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ 40 لاکھ خاندان کو سود کے بغیر قرض دیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے 1400 ارب روپے دیں گے۔ مارچ 2022 تک پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کردیاجائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے میں سب سے بڑا ویلفیئر پروگرام دے رہا ہوں۔ احساس پروگرام کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کر لیا جس سے غریب عوام کو سبسڈی دیں گے۔ ڈیٹا اکٹھا کرنا آسان کام نہیں تھا۔ تین سال میں ڈیٹا اکٹھا کیا۔ میں خاص طور پر احساس پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حکومت ملی تو معاشی حالات بہت برے تھے۔ اقتدار سنبھالا تو تاریخی خسارہ ورثے میں ملا۔ پہلا سال ملک کو مستحکم کرنے میں لگا۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا کیونکہ ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے، ہم ایک سال ملک کو مستحکم کرتے رہے پھر کورونا آ گیا، گزشتہ 100 سال میں اتنا بڑا بحران نہیں آیا جتنا کورونا سے آیا، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، اس مشکل مرحلے سے نمٹنے کے لیے این سی اوسی کی ٹیم بنائی، بھارت میں کورونا کی وجہ سے لوگ ہسپتالوں کے باہر پڑے تھے، اگر ہم لاک ڈاؤن کرتے، کاروبار بند کرتے تو معیشت تباہ ہو جاتی۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مودی نے بھارت میں کرفیو لگایا تو ہم پر دباؤ ڈالا گیا لاک ڈاؤن لگائو، کورونا کی وجہ سے بھاری کی معیشت منفی 7 فیصد پر پہنچ گئی، امریکا نے لاک ڈاؤن لگایا تو ان کی بھی معیشت نیچے چلی گئی، معیشت کو اٹھانے کے لیے امریکا نے چار ہزار ارب ڈالر خرچ کیے، ہم نے اپنی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے صرف آٹھ ارب ڈالر خرچ کیے، ہم لاک ڈاؤن سے بچتے رہے، اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئے، ہم نے انڈسٹری کو بند نہیں کیا، زراعت کو بچایا۔

    120 مناظر