• سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ

    سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر فائرنگ سے ذاتی محافظ جاں بحق ہو گئے۔
    ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔

    اطلاعات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ حملہ آوروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کے ذاتی محافظ محمد آصف موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس خان پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راولاکوٹ جا رہے تھے، واقعے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کرتے ہوئے راولپنڈی واپس روانگی اختیار کر لی۔

    مزید برآں واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    20 مناظر