Site icon Meritnews

وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو مون سون میں صوبوں کیساتھ بہتر روابط کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹینینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

Exit mobile version