• پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے متعدد سینئر افسران کی نئی تعیناتیاں کر دی ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کو تبدیل کرکے سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عمران حامد کو ڈائریکٹر جنرل ماحولیات کے عہدے سے کمشنر فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے۔

    سید موسیٰ رضا کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی جی ماحولیات تعینات کیا گیا ہے جبکہ راجہ منصور احمد کو نیا ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر جاوید کو ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے جبکہ عمر عباس میلہ کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدے سے تبدیل کرکے نیا ڈی جی پی ڈی ایم اے مقرر کیا گیا ہے۔

    صبا اصغر علی کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے عہدے سے ہٹا کر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں چیف آف سیکشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ اویس مشتاق کو نیا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ماہم آصف ملک کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد اکرام ملک نئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ہوں گے۔

    ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کو ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی مقرر کیا گیا ہے جبکہ بابر صاحب دین کو نیا ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کر دیا گیا ہے اور ان سے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کو سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حنا ارشد کو نئی ڈپٹی کمشنر خانیوال نعینات کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راؤ کو ایڈیشنل سیکرٹری صحت و آبادی تعینات کیا گیا ہے جبکہ رعنا حمید کو نئی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔

    مزید برآں محمد عباس شاہ کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار احمد بھون کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سید علی اصغر کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب جبکہ ڈاکٹر محمد وحید اصغر بھٹی کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

    34 مناظر