• فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    فیلڈ مارشل نے ترک وزیر دفاع، ترک جنرل سٹاف کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کے فروغ اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سٹاف ہیڈکوارٹر پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں ترک بری فوج کے کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترک جنرل سٹاف کے سربراہ سے تفصیلی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاک ترک دفاعی تعاون میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ترک مسلح افواج کا امتیازی خدمات کا تمغہ بھی عطا کیا گیا

    26 مناظر