
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر زاہد حسین نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس میں شرکت پر بنگلہ دیشی وزیر کا خیرمقدم کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کی آمادگی پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
11 مناظر