• مریم نواز کا حقِ خودارادیت کیلئے جان دینے والے کشمیریوں کو خراجِ تحسین

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے حقِ خودارادیت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری بہن بھائیوں کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
    یومِ شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہدائے تحریکِ آزادی کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے 22 شہداء سمیت ہر کشمیری شہید کا لہو آزادی کی عظیم داستان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو جائز حق دلوانے کیلئے عالمی برادری موثر کردار ادا کرے، شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیاں تحریکِ آزادی کا روشن ترین باب ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام نے اپنے خون سے آزادی کی جو شمع روشن کی، وہ آج بھی کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کی صورت میں زندہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی گراں قدر قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ دن دور نہیں جب اہل جموں و کشمیر آزادی کی صبح دیکھیں گے۔

    مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری بہن بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    12 مناظر